فواد چوہدری نے مسجد نبویﷺ میں شرمناک نعرے بازی کی ویڈیو کو سیاسی تبصرے کے ساتھ پوسٹ کیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے احاطے میں شرمناک نعرے بازی کی ویڈیو ویڈیو پوسٹ اپنے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ اور ابھی یہ لوگ حکومت میں ہیں جب لوگ ان کو ایوانوں سے ٹھڈے مار کر نکال باہر کریں گے پھر یہ گھروں سے کیسے باہر نکلیں گے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل بولے مسجد نبویﷺ میں شہباز شریف کو دیکھ کر نعرے لگائے گئے۔

سابق وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے کرمنلز کو مدینہ شریف میں چور کے نعروں کا سامنا ہوا، میں نے وہ ویڈیو ڈیلیٹ کردی جس میں نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کرمنل گینگ جہاں جائے گا اسے شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close