لاہور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے تک پہنچ گئی

لاہور (پی این آئی) لاہور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 24 گھنٹے میں 8 گھنٹے تک پہنچ گئی ہے۔ لیسکو کے بجلی کے کوٹے میں مزید کمی کردی گئی ہے، لیسکو کا کوٹا 3400 میگاواٹ رہ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو کے کئی گرڈ اسٹیشن بند کردیے گئے ہیں جبکہ لاہور میں ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے فیڈرز بند کیے جارہے ہیں۔ ماہ رمضان میں لاہور میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے ہوگیا ہے،جس کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بحران کم نہیں ہوسکا جس کے باعث روزے داروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے خواتین کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، افطار اور سحری میں بجلی کی بندش کے باعث امور خانہ داری کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک بھی کراچی میں عید سے پہلے لوڈشیڈنگ مزید 2 گھنٹے بڑھانے کا اعلان کرچکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close