عید سے پہلے بڑی خوشخبری، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کو بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی ماہانہ اجرت ملا کرے گی۔ چیئرمین ریلوے سید خالد گردیزی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں لاہور، کراچی، راولپنڈی، سکھر، کوئٹہ، پشاور، مغلپورہ ڈویژن اور ملتان ڈویژن میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آئندہ ماہ سے 25 ہزار روپے بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی تنخواہ ملا کرے گی کیونکہ اس سے قبل ریلوے کے مختلف شعبوں میں ڈیلی ویجز ملازمین 15 ہزار سے18 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے تھے۔دوسری جانب ڈیلی ویجز ملازمین نے ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے ہونے پر چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں