مولانا طارق جمیل کی بنی گالہ میں ستائیسویں رمضان کی دعا، ریحام خان نے مولانا کو مشورہ دیدیا

لندن(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے دینی سکالر مولانا طارق جمیل کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ حضرت عدلیہ کو ہدایت دلوانے کے لیے تو بہت دعائیں فرمائی ایک آدھ دعا توشہ خانہ کی حفاظت کے لیے بھی فرما دیں۔

 

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ “کوئی مولانا طارق جمیل صاحب سے گزارش کرے کہ حضرت عدلیہ کو ہدایت دلوانے کے لیے تو بہت دعائیں فرمائی ایک آدھ دعا توشہ خانہ کی حفاظت کے لیے بھی فرما دیں اور اس کو لوٹنے والے لٹیروں کے بارے میں بھی کچھ ارشاد کریں”۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں ریحام خان نےپی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ “پی ٹی آئی نے بدتہذیبی اور بدتمیزی کے جس کلچر کو فروغ دیا ہے، اس نے اللہ کے گھر کا تقدس بھی نہیں رکھا آج ۔ دوسروں کو چور کہنے والے اپنی چوریوں پر جواب دینا بھی نہیں پسند کرتے۔زمینیں آپ لیں،توشہ خانہ کے تحائف آپ بیچیں،مافیاز کو آپ بچائیں اور چور دوسرے ہیں۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close