امپورٹڈ حکومت نا منظور کا بیانیہ مقبول ، عوام کی اکثریت نے عمران خان کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کو غلط قرار دیدیا، تازہ ترین سروے رپورٹ آگئی

لاہور (پی این آئی) عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ناجائز قرار، آئی آر آئی ایس سروے میں 64 فیصد عوام نے تحریک عدم اعتماد کو غلط قرار دے دیا، عوام کی اکثریت نے “امپورٹڈ حکومت نامنظور” بیانیے کی بھی حمایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد آئی آر آئی ایس نامی ادارے کی جانب سے عوام کی رائے جاننے کیلئے خصوصی سروے کروایا گیا ہے۔

 

اس سروے میں ملک بھر کے ہزاروں افراد سے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس سروے کے نتائج کے مطابق عوام کی اکثریت عمران خان حکومت کے خاتمے سے خوش نہیں ہے۔ آئی آر آئی ایس سروے میں عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سوال پر 64 فیصد عوام نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کسی صورت جائز نہیں، 33 فیصد نے تحریک عدم اعتماد کو درست قرار دیا جبکہ 3 فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔ملک کی اکثریت 57 فیصد عوام نے سروے میں عمران خان کے “امپورٹڈ حکومت نامنظور” بیانیے کی حامی نکلی۔ سروے میں آئی آر آئی ایس کے سروے میں نئے انتخابات کے حوالے سے 50 فیصد عوام نے فوری انتخابات کی حمایت کی۔

 

44 فیصد کی رائے تھی کہ عمران خان کے جلسوں سے فوری الیکشن کا دباؤ بڑھے گا۔ 74 فیصد عوام نے فوری انتخابات کی صورت میں پی ٹی آئی کی کامیابی اور آئندہ حکومت بنانے کا دعویٰ کیا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان 7 اپریل کو اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اقتدار سے باہر ہو گئے تھے۔ عمران خان کا الزام ہے کہ بیرونی سازش کے ذریعے ان کی حکومت کا گرایا گیا۔ جبکہ حکومت کے خاتمے کے بعد عمران خان نے ملک کے بڑے شہروں میں بڑے جلسے کر کے عوامی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close