راولپنڈی (پی این آئی)استغفر اللہ !یہ پاکستانی لڑکی کون ؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی۔۔ پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں امریکی ایف بی آئی ٹیم نے مقتولہ کے ذاتی موبائل فون عدالت میں
جمع کرا دیے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں وجیہہ سواتی قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں امریکی ایف بی آئی ٹیم نے مقتولہ کے ذاتی موبائل فون عدالت میں جمع کرائے ۔ وجیہہ سواتی کے موبائل فونز اور ڈی این اے ٹیسٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا،
وجیہہ سواتی کے ذاتی فون امریکہ اور جینیا میں قائم لبیارٹری سے فرانزک کرائے گئےتھے ، پولیس اور ایف آئی اے وجیہہ سواتی کے موبائل فونز کا ڈیٹا حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وجیہہ سواتی کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی امریکہ میں دوبارہ کرایا گیا ۔ خیال رہے کہ وجیہہ سواتی کو ان کے شوہر رضوان نے تھانہ مورگاہ کی حدود میں قتل کیا تھا ، کیس میں چار ملزم قید میں جبکہ ایک ضمانت پر ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں