عمران خان نے کن دو طاقتور شخصیات کے موبائل نمبرز بلاک کر دیئے؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)اس وقت صحافیوں کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے درمیان ہونے والی ملاقات پر چرچا کیا جارہاہے ، رؤف کلاسرا کے علاوہ سینئر صحافی عمران خان نے بھی اس ملاقات سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق صحافی عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”سابق وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں2 اہم ترین شخصیات کے نمبرز بلاک کر دیئے۔

 

جس کے بعد ثاقب نثار بھی اہم پیغام کے ساتھ آئے۔“دوسری جانب رؤف کلاسرا نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مجھے لاہور سے بتایا انہیں عمران خان سے ملاقات میں یہ تاثر ملا کہ سابق وزیراعظم محسوس کرتے ہیں اس بحران میں ان کی لیگل ٹیم اور ایڈوائزرز نے درست مشورے نہیں دئیے خصوصاًسپیکر رولنگ پر انہیں مس گائیڈ کیا گیا اس لیے خان نے ثاقب نثار سے وکیلوں کے نام مانگے جو ان کی مدد کریں“۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close