پی ٹی آئی نے پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی ملین مارچ کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کی آزادی وخودمختاری کیلئے تاریخی ملین مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے، فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے 20 لاکھ افراد پرمشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا، تمام تنظیموں کو بھرپور تیاری کی ہدایت کردی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی 2 ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے20 لاکھ افراد پرمشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا، مارچ کی تیاریوں میں تیزی لائی جائے گی اور کورکمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9 مئی کو منعقد ہوں گے۔اجلاس میں حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں تیزی لانے کی حکمت عملی پر بھی اتفاق کیا گیا۔ عمران خان نے ملک بھر سے تمام تنظیموں کے اجلاس بھی طلب کرلیے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں کارکنان کو انتخابات کی بھرپور تیاری کے آغاز کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئین شکنی پر عمران خان حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، ریفرنس کے لیے عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کیے گئے ہیں ، جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔

 

نجی ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان ، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا ، اس حوالے سے وزرات قانون و انصاف اور وزرات داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے ، بیانات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا۔حکومت کا موقف ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح آئین شکنی کی گئی ، صدر عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر آئین شکنی کی اور دستور کوسبوتاز کیا، اسی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی آئینی عمل کو سبوتاژ کیا گیا اور گورنر نے آئین شکنی کی ، صدر پاکستان عارف علوی نے پارٹی چئیرمن عمران خان کے حکم پر آئین قربان کر دیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قانون کے تحت آرٹیکل 6 کی کارروائی کرنے کی مجاز وفاقی حکومت ہے، قانون کے تحت وفاقی حکومت ریفرنس تیار کر کے دائر کرتی ہے۔

 

ریفرنس کے لیے عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کیے گئے ہیں ، جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ادھر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء عطا تارڑ نے کہا کہ پرویز الہیٰ اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری بلا کر عدم اعتماد تحریک پیش کرنے کا مطالبہ کیا ، آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف وفاق سے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close