بھاگ نہیں رہا، شہباز گل نے بیرون ملک روانگی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کا کہنا ہے کہ وہ دو سے تین دن کے لئے نجی کام کے سلسلے میں ملک سے باہر جا رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے اپنے ملک سے باہر جانے کا بتاتے ہوئے کہا کہ ’اس لئے بتاکرجا رہا ہوں، کہیں یہ نہ سمجھ لینا بھاگ رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا۔ شہباز گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید کے بعد اب دمادم مست قلندر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انشاللّٰہ خان کے ساتھ پہلی قطار میں کھڑا ہو کر اس امپورٹڈ کو شکست دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close