کراچی (پی این آئی) عید الفطر کی طویل چھٹیوں سے پہلے بینکوں کی چھٹی کے حوالے سے عوام کی ۔مشکلات کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہفتہ 30 اپریل 2022ء کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔ کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر 2 تا 5 مئی 2022ء حکومتِ پاکستان کی اعلان کردہ تعطیلات کے پیشِ نظر عوام اپنی ٹرانزیکشنز 30 اپریل 2022ء تک انجام دے سکتے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران روزانہ 24 گھنٹے متبادل ڈیلیوری چینلز اے ٹی ایم، موبائل بینکاری اور انٹرنیٹ بینکاری وغیرہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں