کراچی (پی این آئی) کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کو انتہائی بری خبر سناتے ہوئے عید سے پہلے لوڈشیڈنگ مزید 2 گھنٹے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ایندھن کی کمی کے باعث پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی اس لئے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانا پڑ رہا ہے، عید پر سپلائی میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رات کے اوقات میں ناظم آباد، ایف بی ایریا، گلشن اقبال، ماڈل کالونی، سعدی ٹاؤن سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں