پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر افسر کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے گریڈ 20 کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آج ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی، اسپیکر پرویز الہٰی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس سے پہلے عنایت اللّٰہ لک کو گورنر ہاؤس کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ سیکریٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللّٰہ لک کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا بہے۔

گرفتاری کے بعد عنایت اللّٰہ لک کو لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا ہے۔ عنایت اللّٰہ لک عدالت جا رہے تھے کہ پولیس نے ایکشن کیا، یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی آج بطور وزیرِ اعلیٰ حلف برداری کا حکم دے رکھا ہے۔ ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ گورنر خود یا نمائندے کے ذریعے حلف برداری یقینی بنائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close