لاہور(آئی این پی)سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدلیہ پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ میرا مقصد صرف پاکستان اوراس کی عدلیہ ہے پاکستان کی عدلیہ بہترین کام کررہی ہے عمران خان کوکہاعدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے ۔بدھ کو عمران خان کی زمان پارک میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی حالات، نئی حکومت اور عدلیہ کے کردار سمیت آئینی نکات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے حوالے سینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر)ثاقب نثار نے کہا کہ میرا مقصد صرف پاکستان اوراس کی عدلیہ ہے پاکستان کی عدلیہ بہترین کام کررہی ہے عمران خان کوکہاعدلیہ پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پنجاب کے آئینی بحران پر بات نہیں ہوئی اور نئے وزیراعلی پنجاب کے حلف سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں