لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کی ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفیکٹ لینے اور دینے والے ان لوگوں کی ملاقات ہوئی جنہوں نے صداقت اور امانت جیسے مقدس الفاظ کو بھی داغدار کیا۔قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر)ثاقب نثار کی زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ملاقات ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار عمران خان کی خواہش پر ملاقات کے لیے پہنچے، پی ٹی آئی چیئرمین نے انہیں قانونی مشاورت اور رائے طلب کرنے کے لیے حوالے سے ملاقات کے لیے بلایا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں