عید الفطر کی چھٹیاں، بینک کتنے دن بند رہیں گے؟ شیڈول جاری

کراچی (پی این آئی)عید الفطر کی چھٹیاں، بینک کتنے دن بند رہیں گے؟ شیڈول جاری۔۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 تا 5 مئی 2022 تک مرکزی بینک بند رہے گا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم آفس کی جانب سے گزشتہ روز کیا گیا، جس کے بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر 2 سے 5 مئی تک سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف کو عید الفطر پر تین چھٹیوں کی سمری بھجوائی گئی تھی، وزیر اعظم نے عید الفطر پر 4 دن چھٹیوں کی منظوری دی۔خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں