عمران خان سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ جسٹس (ر) ثاقب نثار نے بتا دیا

اسلام آباد/لاہور(آئی این پی)سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر)ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ہونے والی بات چیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات میں عدلیہ سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پرتشویش کا اظہار کیا، میں نے عمران خان سے کہا کہ عدلیہ سے متعلق جو تاثر قائم کیا جارہا ہے وہ درست نہیں،

سابق وزیراعظم کو بتایا کہ عدلیہ میں بہت جید اور خدا کو ماننے والے بڑے لائق فائق ججز ہیں، ملاقات کے دوران پنجاب میں جاری سیاسی صورتحال کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ کسی کے بارے میں بتائیں جو ہمیں قانونی رائے دے سکے۔ بدھ کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو میں جسٹس (ر)ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں عدلیہ سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پرتشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا کہ عدلیہ سے متعلق جو تاثر قائم کیا جارہا ہے وہ درست نہیں، سابق وزیراعظم کو بتایا کہ عدلیہ میں بہت جید اور خدا کو ماننے والے بڑے لائق فائق ججز ہیں۔سابق چیف جسٹس نے عمران خان سے اپنی ملاقات کے حوالے سے مزید کہا کہ اس دوران پنجاب میں جاری سیاسی صورتحال کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ کسی کے بارے میں بتائیں جو ہمیں قانونی رائے دے سکے۔جسٹس (ر)ثاقب نثار نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو جو قانونی رائے ملی انہوں نے اس حوالے سے مجھے بتایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close