اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ کا حق، حکومتی فیصلے پرعملدرآمد کی درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ بدھ کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے بیرسٹر داؤد غزنوی کی طرف سے دائر درخواست میں کوکب اقبال ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملکی ادارے عدالت عظمی کے فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہیں،

سپریم کورٹ نے 2018 میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے لیے نادرا کو سسٹم بنانے کا حکم دیا تھا،سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ فرحت جاوید صدیقی کے کیس میں دیئے گئے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close