ملتان (پی این آئی) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی۔۔۔ سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کو دل میں تکلیف ہونے پر ملتان میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔جاوید ہاشمی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنے کیلئے پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سینے میں درد محسوس ہوا تو چیک آپ کیلئے ہسپتال آیا ہوں۔
ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تھوڑے دن انتظار کریں پھر آپ کی سرجری کریں گے۔ سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان حکومت کے 5 سال پورے کرتے مگر ان کے طرزِ حکومت نے اس کی گنجائش ہی نہیں چھوڑی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں