احتجاج کی کال دوں تو کتنے لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچنے چاہئیں؟ عمران خان نے کارکنان کو ہدایات دیدیں

لاہور ( پی این آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں، ملک پرسازش کےتحت امپورٹڈحکومت مسلط کی گئی ، امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80ہزارافراد مارےگئے۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈحکومت سےامریکہ ہمیں فتح کیےبغیرکنٹرول کرےگا۔

 

امریکہ بوٹ پالش اورچیری بلاسم کےذریعےہمیں کنٹرول کرےگا،میڈیا پر مہم چلائی گئی کہ حکومت ناکام ہے، کہاگیا کہ اگر تحریک عمران کے خلاف ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان کا سامنا ہوگا، کہاگیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے،جو مراسلہ ہمارے پاس آیا تھا اپوزیشن نے کہا یہ جھوٹ ہے، پہلے سازش ہوتی ہے پھر مداخلت ہوتی ، اپنی چوری بچانے کے لیے یہ اپنے ملک کو غلام بنائیں گے، یہ اپنے ملک کے لیے کبھی کھڑے نہیں ہوں گے، ان پر کرپشن کے کیسز ان کے اپنے دور کے بنے ہوئے ہیں، اب یہ پھر این آر او لینے کا سوچ رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ یہ ایک ساتھ ہوکر لوٹ مار کریں گے ، یہ اپنے اور اپنے وزراکے کیسز ختم کریں گے، ہماری عدالتیں صرف چھوٹے چھوٹے چوروں کو پکڑیں گی، الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دیتے آئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان( ن) لیگ کاایجنٹ ہے۔

 

چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان استعفیٰ دیں ۔عمران خان نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نےامریکہ کےدباؤمیں انہیں این آراودیا، پرویز مشرف دورمیں بیرونی قرض 2یا3ارب ڈالرزبڑھا،ان کےدورمیں 50 ارب ڈالرزبیرونی قرضےمیں اضافہ ہوا،شہبازشریف پرایف آئی اےمیں کرپشن کےکیسزہیں، قوم کا مطالبہ ہے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close