لاہور میں سورج سوا نیزے پر، بجلی کی طلب 4700، رسد 3600 میگاواٹ

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے شہر لاہور میں بجلی کا بحران شدید ترین ہو جانے کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق بجلی کی رسد 3600 اور طلب 4700 میگاواٹ ہے۔ لیسکوحکام کا کہنا ہے کہ لاہورمیں غیر اعلانی لوڈشیدنگ کا دورانیہ 4 سے 5 گھنٹے ہے۔ حکام کے مطابق دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگیا تک ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی آج کل سورج سوا نیزے پر ہے، گرم لو کے تھپیڑوں سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں درجہ حرارت شدید حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close