پنجاب میں ڈیزل کا بحران برقرار، زرعی مشینری بند، کسان پریشان

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈیزل کی قلت نے کسانوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ دوسری جانب اوگرا کی طرف سے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کی دھمکی بھی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی، بہاولنگر اور بہاولپور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈیزل کا بحران کم نہیں ہوسکا۔ عوامی حلقوں کے مطابق مختلف علاقوں میں زرعی مشینیں بند ہونے سے کسان پریشان ہیں جبکہ فصلیں متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔لودھراں میں کسانوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کیا، کسانوں کا کہنا ہے کہ پانی اورڈیزل نہ ہونے سے کپاس کی بوائی متاثر ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close