والدین زبردستی کیا کروارہے تھے؟ دعا زہرہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیدیا، سننے والوں کے ہوش اڑ گئے

لاہور(پی این آئی)کراچی سے مبینہ اغوا ہونے والی دعا زہرہ نے لاہور کی ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ اور شوہر ظہیر کو لاہور کی ماڈل ٹاون کچہری میں سخت سیکیورٹ میں پیش کیا گیا ،عدالتی حکم پر پولیس اہلکار شوہر ظہیر کو کمرہ عدالت سے باہر لے گئے، جس کے بعد دعا زہرہ دس منٹ کمرہ عدالت میں بیٹھیں رہیں اور حالت نارمل ہونے کے بعد ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس نے کراچی کے گولڈن ٹاون سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کوڈھونڈ نکالا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ دعا نے ظہیر نامی نوجوان سے نکاح کر لیا ہے اور وہ اپنی مرضی سے لاہور آئی ہے۔ تمام معاملے کے بعد دعا زہرہ کی جانب سے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے والدین زبردستی کزن زین العابدین سے شادی کروانا چاہتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close