مسلم لیگ (ن)کا حلقہ این اے 128میں جلسہ، شرکا کی تعداد کتنی تھی؟ حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 میں جلسہ کیا ہے۔ اس جلسے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس میں تین سے پانچ ہزار شریک ہوئے۔اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا ” مریم نواز کے لاہور کے جلسے میں تین سے پانچ ہزار لوگ شریک ہیں، اور باتیں ایسے کر رہی ہیں جیسے مینار پاکستان کا جلسہ ہے۔

 

مانگے تانگے کی حکومت کتنی دیر چلے گی ؟ عدالت سے مفرور، پاکستان سے مفرور اور اب الیکشن سے مفرور لیڈر صرف بھگوڑا ہی کہلائے گا۔” انہوں نے اپنے ٹویٹ میں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں