اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اداروں کو آزادی کے ساتھ مضبوط فیصلے دینے ہوں گے اور فارن فنڈنگ کیس اس سلسلے کا پہلاٹیسٹ کیس ہوگا۔اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور اس کی قیادت الیکشن کمیشن اور عدلیہ سمیت تمام اداروں اور میڈیاکو دباؤ میں لانے کے لیے تنقید اور الزام تراشی کاہرمذموم حربہ استعمال کررہی ہےجو واضح طورپر ناکام ہوچکا ہے۔
اب اداروں کو بھی حقیقی طور پر آزادی کے ساتھ اپنی متعین حدود کے اندرمضبوط فیصلے دینے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس لیے بھی ضروری ہے تاکہ ملک اپنے راستے پر واپس آسکے اورکسی فرد یا جماعت کے منظور نظر ہونےکا داغ دھویا جاسکے۔ فارن فنڈنگ کیس اس سلسلے کا پہلاٹیسٹ کیس ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں