اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے وزیر جلد جیل میں ہوں گے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سنُ لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی ۔مریم نواز نے کہا کہ ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں