ڈالر مزید سستا ہو گیا، قدر 186کی سطح سے گر کر کتنی ہو گئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستانی روپے کی بہتری کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا ہو گیا، رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی کرنسی کی قیمت 186 روپے کی سطح سے نیچے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 43 پیسے کی کمی سے 186 روپے کی سطح سے نیچے چلی گئی۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 185 روپے 62 پیسے ہو چکی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 186 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق عید کی آمد کے باعث ترسیلات میں اضافہ اور آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی کی اطلاعات کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔ تاہم دوسری جانب منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔ کاروباری روز کے اختتام پر مارکیٹ 255 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 817 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں