مسلم لیگ (ن)کی جانب سے چوہدری نثار کو پارٹی میں واپسی کی باقاعدہ دعوت دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن)کی جانب سے چوہدری نثار کو پارٹی میں واپسی کی باقاعدہ دعوت دیدی گئی۔۔۔ مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنمااوروفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اگر چوہدری نثار ہاتھ بڑھائیں تو ہم میاں صاحب کو منا لیں گےکہ ان کو پارٹی میں شامل کرلیں۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ دو سال سےمیری چوہدری نثار علی خان سے ملاقات نہیں ہوئی ،اب ان کی واپسی مشکل ہے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اگر چوہدری نثار ہاتھ بڑھائیں تو ہم میاں صاحب کو منا لیں گے کہ چوہدری نثار کو پارٹی میں شامل کر لیں ۔ خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور موجودہ وفاقی وزیر تنویر حسین کے درمیان گہری دوستی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں