صدر مملکت کو پورا احترام دینے کی کوشش کی مگر شائد ان کو پسند نہیں آیا، حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر عدالت شدید برہم ہو گئی

لاہور (پی این آئی ) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف نہ لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔نجی ٹی وی “کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صبح وقت دیا تاکہ صدر معاملے کو اچھے سے حل کر نے کی طر ف آئیں، صدر کیا صرف آئینی مدت کے پورا ہونے کا انتظار کرتے رہیں گے۔

 

صدر کو پورا احترام دینے کی کوشش کی مگر شائدان کو پسند نہیں آیا، کیا صدر نے پنجاب کے حالات پر کسی جگہ فکر مندی کا اظہار کیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ دیکھ لیں کہ عدالتی حکم کا کیا حال کیا گیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ صدر آئین کے تحت کسی کو جواب دہ نہیں، صدر کو پابند نہیں کیا جاسکتا کہ وقت کے اندر فیصلہ کریں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے معاملہ صدر کے پاس بھیجا تھا، لیکن انہوں نے کیا حشر کردیا،آپ آئین کےمطابق کام کررہے ہیں تو پنجاب میں کیا ہورہا ہے،کتنے دن سے صوبہ بغیر وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ہے، کیا یہ سب آئینی ہے،آپ کو اس کے لمحے لمحے کا جواب دینا ہے کہ تاخیر کیوں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں