عدالت نے دعا زہرہ کی سُن لی، اجازت دیدی گئی

لاہور(پی این آئی)لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے دعا زہرہ کو اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔پولیس نے دعا زہرہ کو سخت سیکیورٹی میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال کی عدالت میں پیش کیا، لڑکی کا بیان جوڈیشل مجسٹریٹ نے قلمبند کیا۔عدالت نے دعا زہرہ کو دارالامان منتقل کرنے کی پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔

 

تحریری فیصلے کے مطابق پولیس کی جانب سے بچی کو سیکیورٹی فراہم کی جانے کی استدعا کی گئی لیکن بچی نے عدالت کو بتایا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے اس لیے عدالت بچی کے بیان کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو آزاد کرتی ہے۔واضح رہے کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ پولیس کو پاک پتن سے ملی، جس پر معلوم ہوا کہ لڑکی نے ظہیر نامی لڑکے سے پسند کی شادی کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں