اسلام آباد (پی این آئی ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا ، یکم مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر ڈیزل بحران کے معاملے پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق یکم مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررہیں گی ، اوگرا سمری اورعالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے
تعین کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔آئی ایم ایف مذاکرات کےبعدقیمتوں میں اضافےکی خبریں گردش میں تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں متوقع اضافے کو لے کر ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کی گئی۔حکومت نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا اور دیگر اداروں کو کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کردی۔اوگرا نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو ذخیرہ اندوزی کیلئے خط بھی لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ ڈیزل فراہمی میں
رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شہری علاقوں میں ڈیزل کی فراہمی بتدریج جاری ہے تاہم دیہی علاقوں میں کمپنیوں کی جانب سےڈیزل کی فراہمی روکی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں