اسلام آباد (پی این آئی) ضمانت منسوخ کیے جانے پر اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے دو ارکان قومی اسمبلی کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کےارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد پولیس نے دونوں ارکان قومی اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عطا اللّٰہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کی ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں