کراچی (پی این آئی) لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے کہا ہےکہ ابھی تو میری شادی کو 18 سال نہیں ہوئے، مکمل تفتیش کی جائے تاکہ معلوم ہو کہ اصل معاملہ کیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ 7 مئی 2005ء کو میری شادی ہوئی، میری شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو بچی کے کیسے 18 سال کی ہو گئی، میرے پاس بچی کا 27 اپریل 2008ء کا برتھ سرٹیفکیٹ ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ جس نے نکاح پڑھایا نکاح نامے پر اس کی مہر نہیں،
بچی کا نکاح نامہ جعلی ہے۔دعا زہرہ کی والدہ نے کہا کہ نکاح نامے پر جس کا نام ہے اس نے بھی نکاح پڑھانے سے انکار کیا ہے، میں وکیل کی بیٹی ہوں اتنا قانون میں بھی جانتی ہوں۔لڑکی کی والدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے دیکھا کہ بچی کو اب وہ چھپا نہیں سکتے تو بچی کا نکاح کرا دیا۔اس موقع پر دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ بچی کو کراچی لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بچی کو اگر میرے پاس نہیں تو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں