سولجر بازار کی لاپتہ لڑکی نے وہاڑی میں پسند کی شادی کر لی، سی سی ٹی وی ویڈیو میں مرضی سے جاتی دکھائی دے گئی

کراچی (پی این آئی) سولجر بازار سے مبینہ لاپتہ ہونے والی لڑکی دینار ینار کی 22 اپریل کو گھر سے جانے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اب پولیس کا کہنا ہے کہ دینا نے بھی وہاڑی میں پسند کی شادی کرلی ہے۔ سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دینار کو رہائشی فلیٹس سے باہر جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دینار نے منہ پر ماسک لگا رکھا ہے، دینار کی گمشدگی کی درخواست میں بھی تاریخ 22 اپریل درج ہے۔

دینار کے بھائی نے بہن کی گمشدگی کی درخواست سولجر بازار تھانے میں جمع کرائی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے وہاڑی میں اسد عباس نامی لڑکے سے شادی کرلی ہے، لڑکی کے بھائی نے بہن کی گمشدگی کی درخواست بھی واپس لے لی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close