اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی بھی ویڈیو آ گئی

مردان (آئی این پی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی، بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے نام ویڈیو پیغام میں اسد قیصر نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی کوشش رائیگاں نہیں جائے گئی اور یہ امپورٹڈ حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے اوور سیز پاکستانیوں سے کہا کہ الیکشن عنقریب ہیں پاکستان آئیں، عمران خان کا ساتھ دیں اور عمران خان کو دو اکثریت سے الیکشن جتوائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close