اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب پر اتحادی جماعتوں اور شریف خاندان کے 16 افراد سمیت 74 افراد وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے ۔ دفتر خارجہ نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کو خصوصی تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں مجموعی طور پر 74 افراد بھی ہمراہ ہونگے
جن میں خالد مقبول ، شاہ زین بگٹی ، عبدالمالک ، شاہ اویس نورانی ، خالد مگسی ، اسلم بھوتانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی طاہر اشرفی بھی ان کے ہمراہ ہونگے ۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور ان کی اہلیہ بھی سعودی عرب جائینگی۔ دفتر خارجہ نے اتحادی جماعتوں اور شریف خاندان کے 16 افراد سمیت 74 افرادکی فہرست سفارتخانے کو بھیج دی ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے حمزہ شہباز ان کی اہلیہ ،بیٹی اور ملازمہ ، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر ،صبیحہ عباس ، یوسف عباس ان کی اہلیہ اور بیٹا سعودی عرب جائیں گے، شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے ہمراہ ان کے بیٹے اہلیہ اور ملازمہ دوحہ سے جدہ پہنچیں گے ۔
، نواز شریف کے بیٹے اور اہلیہ لندن سے جدہ پہنچیں گے جبکہ وزیر اعظم کے 15 اسٹاف ممبرز بھی ان کے ہمراہ ہونگے،دوسری جانب وزارت خارجہ کوشریف خاندان کے افراد کے علاوہ مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو زرداری ، سردار اختر مینگل ، امیر حیدر ہوتی ، محسن داوڑ ، محمود خان اچکزئی ، ڈاکٹر مالک کے حوالے سے بھی خصوصی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں