شہباز گل نے عمرے کے اخراجات شریف خاندان سے ریکور کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف خاندان عمرے کے نام پرپورا لا لشکرساتھ لیجارہا ہے جبکہ عمران خان اپنے خرچے پر عمرہ کرنے گئے تھے،پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگومیںشہباز گل نے کہا کہ یہ لوگ ضمانت پر ہیں اس کے باوجود ای سی ایل سے اپنے نام نکلوا رہے ہیں۔

ثابت ہوچکا کہ جب مافیا آتاہے تو پورے مافیا کوعیاشی کراتاہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنے خرچے پر عمرے پرگئے تھے اور خرچہ خود دیاتھا، عمران خان نے کوئی ٹرپل سیون جہاز نہیں لیاتھااور نہ ساتھ لالشکر لے گئے تھے، یہ لوگ رمضان میں بھی جھوٹ بولتے ہیں،شہبازگل نے بتایا کہ نوازشریف نے لندن کے اکیس ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیے تھے جبکہ زرداری نے دبئی کے 51ذاتی دورے سرکاری خرچ پر کیے تھے، یہ لوگ جب دورے پر کابل گئے تھے تو65ہزار ڈالرخرچہ آیا تھا جبکہ عمران خان کے دورہ کابل پر نو ہزار چھ سو ڈالر خرچ آیا تھا اس پر بھی عمران خان نے جھاڑپلا دی تھی کہ خرچہ زیادہ ہوا،پی ٹی آئی رہنما نے اعلان کیا کہ جیسے ہی ہماری حکومت واپس آئیگی ان سے یہ پیسہ ریکور کریں گے، پیسہ ریکور کرکے قرعہ اندازی کرتے ہوئے غریبوں کوعمرے پر بھجوائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایک فہرست میڈیا کی بھی بنی ہوئی تھی جس میں چھبیس کے قریب لوگ تھے،

مگر انہوں نے نیوٹرل میڈیا کے خوف سے ان میڈیاپرسنز کی فہرست کو ڈراپ کردیا، سن لو، اب پرانا پاکستان نہیں سوشل میڈیا کادورہے،عوام کو پتہ چل جاتاہے،شہبازگل نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی اکثریت سے آئیں گے تو عمران خان سسٹم ٹھیک نہیں کرسکیں گے، تاریخ گواہ ہے کہ چار سال تک یہ ناک رگڑتے رہے لیکن عمران خان نے این آراو نہیں دیا،عمران خان نے حکومت میں ایک ہی بات کی چوروں کو این آراو نہیں دونگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close