کس ڈر کی وجہ سے گھڑی پہننا چھوڑ دی ہے؟ کیپٹن صفدر کے انکشاف پر ہر کوئی ہنس پڑا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے نام نہ لیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ملک کا وزیراعظم گھڑی چور ی کر کے بیچتاہے ، اسی ڈر کی وجہ سےمیں نے گھڑی پہننی چھوڑ دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے گھڑی پہننا کیوں چھوڑ دی ہے؟

 

جس پر انہوں نے کہا کہ میں نے گھڑی اصل میں باندھنی اس لیے چھوڑی دی ہے کہ ایک ملک کا وزیراعظم گھڑی چوری کر کے بیچتاہے،میں تو غریب آدمی ہوں مجھے تو شادی میں ایک ہی گھڑی ملی ہے،کہیں وہ بھی چوری نہ ہوجائے اس لیے سنبھال کر رکھ دی ہے۔ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو انگوٹھی پہن رکھی ہے وہ بہت حسین ہے ، اس کے مقابلے کی کوئی اور انگوٹھی ہے ہی نہیں ۔ عمران خان نے تین انگوٹھیاں پہنی تھیں۔عمران خان کو ایک انگوٹھی امریکہ میں ملی تھی،ایک لندن میں اور ایک پاکپتن سے ملی ہے اور ان کو ہمیشہ مارک ٹو گاڑیاں ملی ہیں اس لیے شائد وہ انگوٹھیاں تبدیل کرتے رہتے ہیں۔خیال رہے کے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ سے گھڑی،انگوٹھیاں،کف لنک،ہار سمیت دیگر چیزیں نکلوا کر بیچ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close