سابق وزیراعظم نواز شریف نے صاحبزادی مریم نواز کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

لاہور(پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے صاحبزادی مریم نواز کو بڑی ذمہ داری سونپ دی۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کل سے لاہور کے مختلف حلقوں کے دورے کرنے کا اعلان کردیا۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ لاہور کے مختلف علاقوں کے دورے نوازشریف اور شہباز شریف کی ہدایت پر کروں گی۔

 

انہوں نے کہا کہ دوروں کے دوران کارکنوں سے ملاقات کروں گی، کل شام حلقہ این اے 128 میں افطار کے بعد کارکنوں کے درمیان ہوں گی۔ان کا کہنا تھاکہ عید کے بعد جلسوں کا شیڈول بھی تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close