عمران خان کی اسلام آباد میں دھرنے کی کال، حکومت کا ردِ عمل بھی آگیا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد کی طرف آئیں گے تو ان کو تمام سہولتیں دی جائیں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ایک آدھ بار اسلام آباد میں دھرنا دینا ہے تو دے لے۔

 

تحریک انصاف کا یہ دھرنا فیز 2 ہوگا، 2014 سے 2018 تک تحریک انصاف کو بھگتایا ہے اب بھی کوشش ہے کہ ان کو پوری سہولیات دی جائیں۔ جس طرح ن لیگ تمام قصبوں، شہروں میں عوامی جلسے کرے گی،اسی طرح تحریک انصاف نے بھی انتخابات لڑنے ہیں اوروہ بھی اپنا پروگرام کرے گی۔ان کا کہنا تھا کوشش ہے کہ اگر مہنگائی کو کم نہ کر سکے تو روک ضرور دیں، کوشش ہے کہ گڈ گورننس میں ایسا ضرور کریں کہ عوام میں اچھا تاثر پیدا ہو۔اگر عوام نے انتخابات میں ہمیں مینڈیٹ دیا تو معاملات بہتر طریقے سے چلا سکتے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان نہ اپوزیشن، نہ اتحادی نہ آئین اور نہ ہی کوئی ڈھنگ کی بات مانتے ہیں۔عمران خان کا سازش کا بیانیہ جھوٹ ہے،یہ آج نہیں تو کل قوم کے سامنے آنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں