پیٹرول کی قیمتوں میں فی الحال کوئی اضافہ نہیں ہو گا، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں فی الفور کوئی اضافہ نہیں ہو رہا، عوام کو گاڑیوں کے پٹرول ٹینک فل کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل ریورس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کسی قانون میں تبدیلی نہیں کی جائے گی جس سے آئی ایم ایف سے تعلقات خراب ہوں۔مفتاح اسماعیل نےمزید کہا کہ اگلے سال تک آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوجائے پھر دیکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close