دعا تم گھر آجاؤ‘، دعا زہرہ کی والدہ کا رو رو کر برا حال ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) ملیر کے علاقے سے 10 روز قبل لاپتا ہونے والی 14 سالہ دعا بالآخر لاہور سے مل گئی جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ دعا نے لاہور کے رہائشی لڑکے سے نکاح کرلیا ہے۔کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ سے متعلق پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ دعا کو اغواء نہیں کیا گیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئی ہے جو کہ اب درست ثابت ہوا۔اسی حوالے سے دعا زہرہ کی والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کے لیے پیغام دے رہی ہیں۔دعا کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں کئی دن سے سوئی نہیں ہوں،

کھانا بھی نہیں کھایا جاتا، میری دوسری بچیاں بھی پریشان ہیں اور بہن کی یاد میں روتی ہیں۔لاپتا دعا کی والدہ نے مزید کہا کہ میں اس سے بہت پیار کرتی ہوں اور اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی، اگر دعا یہ ویڈیو دیکھ رہی ہو تو گھر آجاؤ اور اگر کوئی لے کر گیا ہے تو خدا کے واسطے ایک ماں کی بددعا مت لو، اسے گھر جانے دو، ماں باپ سے ملنے دو، ہم اس کے بغیر نہیں جی سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close