کراچی ، 10 روز کے دوران دعازہرہ، نمرہ کاظمی کے بعدتیسری لڑکی لاپتہ ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی )کراچی شہر سے 10 روز کے دوران تیسری لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سولجر بازار سے 25 سال کی لڑکی تین روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی، اہلخانہ نے لڑکی کے لاپتا ہونے کی درخواست سولجر بازار تھانے میں دے دی ہے۔لاپتہ ہونے والی لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ میری بہن دینار 22 اپریل کو ٹیوشن پڑھانے گئی لیکن واپس نہیں آئی، بہن کا موبائل فون بھی بند ہے، پولیس مدد فراہم کرے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے اور اہلخانہ نے فی الحال مقدمہ درج کرنے سے منع کیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے موبائل سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ کراچی سے 10 روز قبل دعا زہرہ اور 20 اپریل کو مبینہ لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close