اسلام آباد (پی این آئی )سینئر تجزیہ کار و صحافی سلیم صافی نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب پر بڑے وفد کیساتھ جانے پر اعتراض اٹھا دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی نے کہا ہے کہ ’’پتہ چلا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اپنےدورہ سعودی عرب پرکئی درجن افراد پرمشتمل قافلہ اوراتحادیوں کو بھی ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ یہ میزبان ملک کو بھی اچھا نہیں لگتا،یہ کسی صورت مناسب نہیں،صرف ضروری حکام کوساتھ جانا چاہئے۔انہوں مزید کہا ہے کہ سرکاری دوروں کےنام پرعمروں کا یہ سلسلہ بھی ختم ہونا چاہئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں