تازہ ترین

وزارت اعلی کے حلف میں تاخیر حمزہ شہباز نے نئی درخواست دائر کر دی

لاہور( پی این آئی)وزارت اعلی کے حلف میں تاخیر پرنو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے نئی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ۔حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ صدر، چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی

ہدایت کی تھی تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔استدعا ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔دوسری جانب چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر کل منگل دوپہر 12 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔احتجاج تحریک انصاف پنجاب کی قیادت میں کیا جائے گا۔ پارٹی رہنمائوں ، اراکین اسمبلی اور کارکنان کو الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کارکنان عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہیں گے ،کل کا احتجاج منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر پرکیا جارہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں