اختیار کی جنگ جاری، اسپیکر پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر کا اسٹاف معطل کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی میں افسوسناک ہنگامہ آرائی کے بعد اقتدار اور اختیار کی جنگ جاری ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر کے اسٹاف کو معطل کر دیا ہے۔ سمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق دو اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرز اور ایک اسٹاف آفیسر کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد شاہد، عظیم بٹ اور محمد امان خالد وائیں کو معطل کیا گیا ہے۔ اسپیکر نے تینوں افسران کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے اسپیکر کو معطل افسران کے بارے میں تحفظات تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close