سرکاری خرچے پر عیاشیاں، سلیم صافی نے وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کر دی، اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) تجزیہ کار سلیم صافی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے پہلے غیر ملکی دورے پر بڑاوفد ساتھ لے جانے پر اعتراض اٹھا دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا “پتہ چلا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف اپنےدورہ سعودی عرب پرکئی درجن افراد پرمشتمل قافلہ اور اتحادیوں کو بھی ساتھ لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ میزبان ملک کو بھی اچھا نہیں لگتا۔یہ کسی صورت مناسب نہیں۔

 

صرف ضروری حکام کوساتھ جانا چاہئے۔سرکاری دوروں کےنام پرعمروں کا یہ سلسلہ بھی ختم ہونا چاہئے۔”خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 27 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے، ان کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی ہوں گی ۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں