ملتان (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں استقبالیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے کہ جس شخص پر نیب کے مقدمات ہوں وہ پاکستان کی نمائندگی کرے تو ملک کے وقار کو نقصان پہنچتا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پٹیشن دائر کررہے ہیں کہ جب تک شہباز شریف مقدمے سے بری نہیں ہوتے مسلم لیگ (ن) اپنے کسی دوسرے رکن کو نامزد کردے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نااہل کرنے اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔
حکومت نے پہلا کام عوام کی بھلائی کا نہیں کیا، اپنے لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالے۔ کابینہ میں آدھے سے زیادہ لوگ ضمانت پر ہیں۔ 13جماعتوں کا غیر فطری الائنس بکھر جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں