شہباز شریف ہمارے 7ووٹوں سے وزیراعظم بنے ، چاہتے تو یہ ووٹ اربوں روپے میں بیچ سکتے تھے،ایم کیو ایم رہنما کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی سے بڑی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ کھلواڑ کیا ہے، ہم چاہتے تو 7 نشستیں اربوں روپے میں بیچ سکتے تھے،ایک بیان میں وسیم اختر نے کہا کہ شہباز شریف ہمارے 7ووٹوں کی وجہ سے وزیراعظم بنے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نکالنا بھی ہمارے 7ووٹوں کی وجہ سے ممکن ہوا، پی ٹی آئی نے 2018 میں ہماری نشستیں چوری کی تھیں، اس کے باوجود ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا، ہم 7سیٹیں اربوں روپے میں بیچ سکتے تھے،

لیکن ہم نے نیک نیتی کے ساتھ موجودہ حکومت کے ساتھ معاہدے کیے ہیں،وسیم اختر نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اسی لیے پی ٹی آئی سے معاہدہ کیا تھا، ایم کیو ایم کا تحریک انصاف سے معاہدہ شہری مسائل کے حل کے لیے تھا، لیکن پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے کراچی کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا،ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ماضی کی حکومت ساڑھے 3سال ایم کیو ایم کی وجہ سے چل سکی، عمران خان صرف ایم کیو ایم سے اپنی سپورٹ کے لیے رابطہ کرتے تھے،

ان کا کہنا تھا کہ عمران جب متحدہ کے مرکز پر آئے تب کسی سازش کا ذکر تک نہ کیا، ہم نے پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ آپ کے 21ایم این ایز تو پہلے ہی آپ کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close