حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف خود میدان میں آ گئے

لاہور(پی این آئی )وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے صدر کوایک اور ایڈوائس بھجوا دی ہے .نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتا یا کہ وزیراعظم کی جانب سے ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ کے حلف کے لیے نمائندہ نامزد کریں۔

 

حلف کے معاملہ پرتاخیر اور مشاورت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔وزیراعظم کی ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ 23 اپریل کو بھی حلف کے لیے ایڈوائس بھجوائی تھی ،حلف میں تاخیر سے توہین عدالت کی کارروائی کے اثرات آسکتے ہیں۔پنجاب گزشتہ 23روز سے بغیر حکومت کے چل رہا ہے ۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close