اب پتہ چلا تمہیں کہ ہمارے ووٹ کی کیا حیثیت ہے، اختر مینگل نے عمران خان پر طنز کا تیر چلا دیا

کوئٹہ (پی این آئی)میں عمران خان کو صادق وامین کہتا تھا،ایوان میں ہم سے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹ لیےگئے، مگر آپ کہتےتھے کہ بی این پی کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں،اب پتہ چلا تمہیں کہ ہمارے ووٹ کی کیا حیثیت ہے،صدر بی اے پی اختر مینگل کا طنز ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے صدر سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے جو کوئی بلوچستان سےدشمنی کریگا تو اس کےاجداد سے بھی دشمنی کرینگے۔

 

ایک بیان میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں عمراں خان کو صادق وامین کہتا تھا، ایوان میں ہم سے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے ووٹ لیےگئے، ہمارے ووٹ لینےکےبعد آپ کی اکثریت ہوگئی مگر آپ کے وزرا کہتےنہیں تھکتےتھے کہ بی این پی کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب پتہ چلا تمہیں کہ ہمارے ووٹ کی کیاحیثیت ہے۔بی این پی کے صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے، کوئی بلوچستان سےدشمنی کریگا تو اس کےاجداد سے بھی دشمنی کرینگے، ہم کسی کو بھی اپنی سر زمین پر میلی نظر ڈالنے نہیں دیں گے۔اخترمینگل نے انکشاف کیا کہ سینیٹ الیکشن میں ایک ایک ووٹ کروڑوں میں بک رہےتھے، پارٹی نے فیصلہ کیا کہ تمام ساتھیوں نےکروڑوں کوٹھوکر مار دی، انہوں نے معنی خیز جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘ منڈی میں بڑے بڑے نواب بکے،لیکن غریب کےبچےنہ بکے’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں